1 مئی 2015 - 15:03
شام؛ لاذقیہ میں دھشتگردوں کی پسپائی

شام کے صوبے لاذقیہ میں جمعرات کے دن شام کی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبے لاذقیہ میں جمعرات کے دن شام کی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے-
شام کی فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی لاذقیہ میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کر کے دسیوں تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا- موصولہ رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ، شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف اپنی چار سالہ جنگ کا دائرہ، حکومت کے زیر کنٹرول لاذقیہ کے ساحلی علاقوں تک پھیلانے کی کوشش کررہا تھا- واضح رہے کہ شہر لاذقیہ، شام کی اسٹریٹیجک بندرگاہ، شمار ہوتا ہے اور یہ شہر، شام کے صدر بشار اسد کا آبائی وطن بھی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲